نئی دہلی،24؍اگست (آئی این ایس انڈیا) سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے سی ڈبلیو سی اجلاس میں راہل گاندھی کے بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 30 سالوں میں بی جے پی کے حق میں کوئی بیان نہیں دیا۔ اس کے باوجودہم بی جے پی کے ساتھ ساٹھ گاٹھ کررہے ہیں۔
سبل نے بطور وکیل کانگریس میں اپنی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کہتے ہیں کہ ہم بی جے پی کے ساتھ ساٹھ گاٹھ کررہے ہیں۔ راجستھان ہائی کورٹ میں کانگریس پارٹی کا حق رکھتے ہوئے کامیاب ہوا۔ منی پور میں بی جے پی اقتدار سے دستبردار ہونے کے لئے پارٹی کی رائے رکھی۔
واضح رہے کہ راہل گاندھی نے سونیا گاندھی کو لکھے گئے خط کی ٹائمنگ پر سوال اٹھایا تھا، انہوں نے پارٹی میں قیادت کے معاملے پر سونیا گاندھی کو خط لکھنے والے رہنماؤں کو نشانہ بنایا اور کہا کہ جب پارٹی راجستھان اور مدھیہ پردیش میں مخالف طاقتوں سے لڑ رہی تھی اور سونیا گاندھی بیمار تھیں تواس وقت ایسا خط کیوں لکھا گیا تھا۔